یاد رفتگاں: بیاد سابق وزیر اعظم ہند اٹل بہاری واچپئی

احمد علی برقیؔ اعظمی

اٹل بہاری جو سابق وزیر اعظم تھے
وہ آج عالمِ فانی سے ہو گئے رخصت

اُنہیں عزیز تھی ہر شے سے اپنی عزتِ نفس
تھا ان کا قول ’’ اُنہیں موت سے نہیں وحشت ‘‘

کئی تھے اہلِ سیاست جو آئے اور گئے
تھا اُن کا اوج شَرَف ان کے علم کی دولت

قلم کے تھے جو دھنی نہرو ؔ اور واچپئیؔ
جہاں میں اُس سے تھی دونوں کی عالمی شہرت

تھے اپنے عہد کے وہ اک سخنورِ معروف
تھی اُن کے رنگِ تغزل میں نُدرت و رفعت

تھا اُن کے نام کی زینت خطابِ بھارت رتن
شعارِ زندگی اُن کا تھا جذبۂ خدمت

ہمارے درمیاں برقی ؔ ہے اُن کادرسِ عمل
رہیں گے مَر کے بھی تاریخِ ہند کی زینت

تبصرے بند ہیں۔