امیر المؤمنین حضرت علیؓ

محمدقمرالزماں قادری امجدی

آؤتمہیں بتائیں کہ کیاکیاعلی کاہے

رحمان اور سارا زمانہ علی کاہے

مکہ علی کااورمدینہ علی کاہے

پوری زمیں ھے عرش معلی علی کاہے

اس پرچلواےسنیو!دونوں جہان میں

بیشک نجات کا یہی رستہ علی کاہے

میری لحدمیں آکےنکیرین یہ کہیں

سونےدواس کویہ تودوانہ علی کاہے

روزِجزاء  وہ جاےگالاریب خلدمیں

جواِس جہاں میں چاہنےوالاعلی کاہے

حقدار ہےوہ نارجہنم کاحشرمیں

سینےمیں لیکےبغض جومرتا؛علی کاہے

ہردم وہاں برستاہےاللہ کاکرم

لاریب اےقمر وہی  روضہ علی کاہے

تبصرے بند ہیں۔