مرے لب پہ صلِّ علی ٰرہے مرے دل میں عشقِ رسولؐ ہو

سعید سعدی

مرے لب پہ صلِّ علی ٰ رہے مرے دل میں عشقِ رسولؐ ہو

یہی ہو وظیفۂِ روز و شب یہی زندگی کا اصول ہو

…

میں پڑھوں درود و سلام اور پھر اٹھاؤں ہاتھ دعا کو جب

ملے نام انﷺ کا دعا ؤں میں تو مری دعا بھی قبول ہو

…

کبھی حاضری کا جو اذن ہو مجھے ان ﷺکے روضۂِپاک پر

جو وہاں ہو پیشِ نظر مرے وہ بس اک نظر کا حصول ہو

…

میں گدائے رحمتِ دو جہاں ﷺمیں غبارِ راہِ حضور ﷺ ہوں

وہ ﷺجو ملتفت ہوں مری طرف مرا دل کبھی نہ ملول ہو

…

مرے رب مری ہے یہ التجا درِمصطفیٰﷺسے جڑا رہوں

مری ذات میرےعیال پر تری رحمتوں کا نزول ہو

تبصرے بند ہیں۔