منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

ندیم احمد انصاری عاملؔ

حسینؓ ابنِ علیؓ کی شان ہے بے شک بلند بالا
نبیؑ کی گود میں کھیلا نبیؑ کی ذات نے پالا

نواسہ ہے نبی کا اور نمایندہ ہے امت کا
پسر ہے حیدرِ کرّار کا خاتونِ جنّت کا

وہ ڈر کر بیعتِ شر تو کبھی بھی کر نہیں سکتا
خدا کے نام پر قربان ہو جو، مر نہیں سکتا

سبق سیکھا تھا وحدت کا نبیؑ کے چار یاروں سے
ابو بکرؓ و عمرؓ عثماںؓ علیؓ جیسے ستاروں سے

محرّم کے مہینے میں شہادت اس نے پائی تھی
جبیں مغرور کے آگے نہیں اس نے جھکائی تھی

دکھایا راستہ حق کا، بچانا جان کو دے کے
ہے عاملؔبھی غلاموں میں اسی کے خانوادے کے

تبصرے بند ہیں۔