Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
نعتِ رسولﷺ - مضامین ڈاٹ کام

نعتِ رسولﷺ

مولانا شہنواز عالم رضوی

(کلکتہ)

صاحبِ قرآن ہیں شاہِ عرب

 اس لئے ذیشان ہیں شاہِ عرب

…

آپ کی  شانِ کریمی پر، مرے

جان و دل قربان ہیں شاہ عرب

…

آپ کے عاشق کی خاطر خلد میں

حور  اور غلمان ہیں شاہ عرب

…

آپ کی مدحت سرائی کے طفیل

مشکلیں  آسان  ہیں شاہ  عرب

…

آپ سا انساں نہیں ہے دہر میں

آپ وہ انسان ہیں شاہ عرب

…

فکرِ محشر کیوں کروں عالم بھلا

جب مرے غفران ہیں شاہِ عرب

1 تبصرہ
  1. ندیــــــــم سلطانپوری کہتے ہیں

    ماشاءاللہ سبحان اللہ
    بہت عمدہ مبارکبادپیش ہے

تبصرے بند ہیں۔