وزیر اعظم نیوزی لینڈ محترمہ  جسیندا اردرن کی انسان نوازی پر فی البدیہہ منظوم تاثرات 

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

جسندا کی شفقت ہے تاریخ ساز

جہاں میں ہے حاصل جسے امتیاز

یہ انسانیت کی ہے ایسی مثال

ہے جس پر بنی نوع انساں کو ناز

یہ حسن عمل اس کا ہے بے نظیر

ہے عہد رواں میں جو انساں نواز

ہے ورد زباں سب کے آج اس کا نام

شکستہ دلوں کی ہے جو کارساز

یہ ہے دلنوازی کا اوج کمال

نہاں جس میں ہے اس کی شہرت کا راز

ہے برقی وہ حسن عمل لازوال

جو سود و زیاں سے رہے بے نیاز

تبصرے بند ہیں۔