ڈاکٹر اوصاف سعید کا سعودی عرب میں سفیر ہند کی حیثیت سے تقرر ہونے پر منظوم تاثرات

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی

فضل حق سے ہیں سفیر ہند اوصافِ سعید

گردشِ حالات پر جن کی ہمیشہ ہے نظر

سلسلہ مغنی تبسم سے ہے ان کا فالِ نیک

تھے جو دنیائے ادب میں سب کے منظورِ نظر

یومِ پیدایش ہے اٹھارہ ستمبر آپ کا

اس لئے مریخ کی مانند ہیں خود جلوہ گر

ہیں وہ اک اعلی سفارت کار ہندوستان کے

مختلف ملکوں میں ہیں خدمات ان کی مفتخر

حیدرآبادی ثقافت کے علمبردار ہیں

جس کا اقصائے جہاں میں ہے نمایاں کر و فَر

خاندانی ظرف ان کا قایم و دایم رہے

ہو مبارک اُن کو تدریجی ترقی کا سفر

فخرِ ابنائے وطن ہوں اپنے طرزِ کار سے

سن نواسی بیچ کے ہیں آئی ایف ایس دیدہ ور

بالا تر توصیف سے برقی ؔ ہیں اوصافِ سعید

وہ رہیں فضلِ خدا سے شاد و خرم عمر بھر

تبصرے بند ہیں۔