یاد رفتگاں: بیاد شیر میسور ٹیپو سلطان

احمد علی برقیؔ اعظمی

یوم شہادت : ۴ مئی ۱۷۹۹
یومَ تدفین : ۵ مئی ۱۷۹۹

آزادی کے مردِ مجاہد تھے ٹیپو سلطان
جن کی شجاعت اور شہامت میں ہے الگ پہچان

…

حیدر علی کے یہ فرزند تھے ان کی طرح شیرِ میسور
جن کی فداکاری ہے جہاں میں کارِ عظیم الشان

…

وقت کی ہے اک اہم ضرورت ذہن میں ہو محفوظ
اپنی کتابِ آزادی کا یہ زریں عنوان

…

اردو اخباروں کے ضمیمے کرتے ہیں ان کو یاد
جان کے شاید اہلِ وطن ہیں اب اُن سے انجان

…

صفحۂ ذہن سے نسلِ جواں کے محو نہ ہوجائیں وہ کہیں
چار مئی کو ہنستے ہنستے دے دی جنھوں نے جان

…

اُن کی قربانی کا صلہ دیں یا کہ نہ دیں پر رکھیں یاد
جذبۂ حُبِ وطن ہے اُن کا اک آدرش مہان

…

اُن کے نقوشِ قدم گر ہوں گے اپنے مشعلِ راہ
جاری و ساری رہے گا برقیؔ ان کا یہ فیضان

تبصرے بند ہیں۔