یومِ اقبال: فی البدیہہ منظوم تاثرات

احمد علی برقی اعظمی

اقبال عہد نو میں تھے اک فخرِ روزگار

جن کے فراق میں دلِ مضطر ہے بیقرار

وہ مقصدی ادب کے تھے اک میرِ کارواں

اُن کا کلام شعرو ادب کا ہے  شاہکار

روحِ حیات پھونک دی ملت کے جسم میں

ان کا سرودِ سرمدی ہے  دُرِّ شاہوار

تبصرے بند ہیں۔