Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
میرے جذبات کا زیاں ہو گا - مضامین ڈاٹ کام

میرے جذبات کا زیاں ہو گا

امیر حمزہ سلفی

میرے جذبات کا زیاں ہو گا

مرا دکھ اس پہ جب نہاں ہو گا

…

بھول جائیں گے درد سب کے سب

اشک آنکھوں سے جب رواں ہو گا

…

تیرا میرا جو رشتہ ٹوٹا ہے

کوئی تو شخص درمیاں ہو گا

…

چل دیا  چھوڑ کر وہ اپنا گھر

مرا دل اس کا ہی مکاں ہو گا

…

یہ کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ

حادثہ کوئی  ناگہاں ہو گا

…

دیکھ کر مجھ کو لوگ روئیں گے

بعد مرنے کے یہ سماں ہو گا

تبصرے بند ہیں۔