یادِ رفتگاں: بیاد امیر مینائی مرحوم

احمد علی برقی اعظمی

وقار شعر و سخن تھے امیر مینائی

ہے سب کے وردِ زباں ان کی کار فرمائی

…

ہر ایک دور میں زندہ رہے گا ان کا نام

ہیں جو بھی عاشقِ اردو، ہیں ان کے شیدائی

…

تھے شاعری میں وہ مشاطۂ عروسِ ادب

دلوں پہ نقش ہے ان کے سخن کی رعنائی

…

کلام ان کا  ہے اردو میں مطلعِ انوار

نگاہِ اہلِ بصیرت  کی ہے جو بینائی

…

تھے پاسدار روایت کے پھر بھی اے برقیؔ

تھی ان کے رنگِ تغزل میں ایک گیرائی

تبصرے بند ہیں۔