آزادی
مولانا شہنواز عالم رضوی
(کلکتہ)
لب پر ہے یہ ترانہ ، بھارت وطن ہے میرا
جان و جگر سے پیارا ، بھارت وطن ہے میرا
…
شاہد ہے یہ حمالہ ، بھارت وطن ہے میرا
کہتی ہے گنگا جمنا، بھارت وطن ہے میرا
…
ناپاک کوششوں سے ہرگز نہیں جھکوں گا
کہتا ہے یہ ترنگا ، بھارت وطن ہے میرا
…
ہندو ہو یا مسلماں ، عیسائی ہوکہ سکھ ہو
سب نے یہی پکارا ، بھارت وطن ہے میرا
…
ہندوستاں کا پرچم ، اے شہنواز عالم
لہرائے گا ہمیشہ ، بھارت وطن ہے میرا
ماشاءاللہ
بہت خوب عمدہ ترین ترانہ
مبارک ہو
بہت بہت شکریہ مفتی صاحب قبلہ