بیاد ہر دلعزیز سابق صدرِ جمہوریہ ہند: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام
احمد علی برقیؔ اعظمی
آج ہی پیدا ہوئے تھے اے پی جے عبدالکلام
پندرہ اکتوبر آیا لے کے خوشیوں کا پیام
…
ہو گئی ہے آج کی تاریخ مختص اُن کے نام
جن کی عملی زندگی تھی مرجعِ ہر خاص و عام
…
اپنے طرزِ کار سے تھے وہ دلوں پر حکمراں
اُن کا ابنائے وطن کرتے ہیں بیحد احترام
…
خود بھی تھے آراستہ وہ زیورِ تعلیم سے
اشہبِ سائنس کی تھی اُن کے ہاتھوں میں لگام
…
چاہتے تھے اس لئے وہ ٹکنا لوجی کا فروغ
تا کہ ہو فکر و عمل کا اس سے مستحکم نظام
…
ملک و ملت کی ترقی ان کا نصب العین تھا
جاری و ساری رہے گا ان کا یونہی فیضِ عام
…
کام سے تھے اپنے وہ سارے جہاں میں سربلند
عالمی تاریخ میں روشن رہے گا ان کا نام
…
نونہالانِ وطن سے ان کو تھا بیحد لگاؤ
اُن کی شفقت سے سبھی چھوٹے بڑے تھے شادکام
…
تھے وہ صدرِ مملکت اس ملک کے ہردلعزیز
’’ با مسلماں اللہ اللہ با برہمن رام رام ‘‘
…
کرتے کرتے ناگہاں تقریر رخصت ہوگئے
جنت الفردوس میں ان کو ملے اعلی مقام
…
خاکساری کا تھی پیکر ان کی عملی زندگی
پیش کرتا ہے اُنہیں احمد علی برقیؔ سلام
تبصرے بند ہیں۔