دل کی ہربات جانتے ہیں ہم
سالک ادیب بونتی
دل کی ہربات جانتے ہیں ہم
خوف وخدشات جانتےہیں ہم
…
تجھکوپرکھاہے ہم نے اندرسے
تیری اوقات جانتےہیں ہم
…
ہم نے دیکھی ہے ہراداتیری
تیرےدن رات جانتےہیں ہم
…
دھوپ چھاؤں کاکھیل دیکھاہے
اور برسات جانتےہیں ہم
…
تیرےہرکام کی خبرہے ہمیں
تیری ہربات جانتےہیں ہم
…
ہم کومعلوم ہے خوشی کیاہے
غم کےحالات جانتےہیں ہم
…
ہنس کےملتےہیں جوادیب آکر
ان کےجذبات جانتےہیں ہم
تبصرے بند ہیں۔