Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
روٹھنے منانے کا سلسلہ پرانا ہے - مضامین ڈاٹ کام

روٹھنے منانے کا سلسلہ پرانا ہے

سالک ادؔیب بونتی

روٹھنے منانے کا سلسلہ پرانا ہے
یعنی دل لگانےکا سلسلہ پراناہے

…

سوچناہراک لمحہ دل میں چاہتیں رکھنا
یہ نظرگُھمانےکا سلسلہ پراناہے

…

دیدکی تمنامیں رات دن بہانےسے
صرف آنےجانےکاسلسلہ پراناہے

…

کچھ اشارہ کردینا پھرلرزتےہونٹوں سے
گیت گنگنانےکا سلسلہ پراناہے

…

گفتگوادھوری سی دور سےکنایوں میں
ہاتھ پھرہلانےکا سلسلہ پراناہے

…

دیکھنامسلسل یوں بےسبب ادؔیب ان کو
اور مسکرانےکاسلسلہ پراناہے

تبصرے بند ہیں۔