سچا یہ افسانہ ہے تتلی اور گلاب کا

محبوب عالم دلکش اعظمی

سچا یہ  افسانہ ہے   تتلی  اور گلاب کا
رشتہ  بہت پرانا ہے  تتلی  اور گلاب کا

…

سب نے اس کو جانا ہے سب نے اس کو مانا ہے
سارا جگ دیوانہ ہے  تتلی  اور گلاب کا

…

بچھڑ کے بھی نہیں ٹوٹے گا ختم نہ ہوگا مر کے بھی
اس کا مرا یارانہ ہے  تتلی  اور گلاب کا

…

لوگ پڑھیں گے گیت غزل نظم رباعی اے دلکش
نغمہ تجھے سنانا ہے  تتلی  اور گلاب کا

تبصرے بند ہیں۔