سیریا
راشد عالم راشد
دل سسکتا ہے آنکھیں ہیں نم سیریا
دیکھ کر تجھ پہ ظلم و ستم سیریا
.
کاش آتی صدا راہبر کی ہمیں
ہم ترے ساتھ ہیں ہر قدم سیریا
.
کھل کے جیسا بھی تھا سامنے آ گیا
سب مسیحاؤں کا اب بھرم سیریا
.
تیرے آنگن میں آہ و بکا کی صدا
جل گیا تیرا سارا حرم سیریا
.
خون کی ہولی تم کھیل لو ظالمو
بن کے لوٹے گا تجھ پہ ستم سیریا
تبصرے بند ہیں۔