Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
غم کے دھاروں نے خودکشی کر لی - مضامین ڈاٹ کام

غم کے دھاروں نے خودکشی کر لی

مے گوساروں نے خودکشی کر لی

عمران فاروقی

غم کے دھاروں نے خودکشی کر لی

مے گوساروں نے خودکشی کر لی

۔

کوہ ظلمت سے کود کر کل شب

چاند تاروں نے خودکشی کر لی

۔

دشمنوں سے چلا رہا ہوں کام

جب سے یاروں نے خودکشی کر لی

۔

کچھ نظارے تو قتل ہو بیٹھے

کچھ نظاروں نے خودکشی کر لی

۔

شوخی زندہ تھی جن اشاروں سے

ان اشاروں نے خودکشی کر لی

۔

اپنے دل میں اتار کر خنجر

دل کے ماروں نے خودکشی کر لی

۔

ہو گیا پھر یتیم اک دریا

پھر کناروں نے خودکشی کر لی

۔

جن ستاروں میں جاودانی تھی

ان ستاروں نے خودکشی کر لی

۔

پی کے پھولوں کی اوک سے شبنم

کچھ شراروں نے خودکشی کر لی

۔

سن کے واعظ کا وعظ اے "عمران”

بادہ خواروں نے خودکشی کر لی

تبصرے بند ہیں۔