قرآن سر بہ سر ہے رسولِ خدا کی نعت

مقصود اعظم فاضلی

قرآن سر بہ سر ہے رسولِ خدا کی نعت
اللہ نے کہی ہے مرے مصطفیٰ کی نعت

جتنے نبی تھے محوِ ثنائے رسول تھے
اقصیٰ میں ہو رہی تھی شہِ انبیا کی نعت

بن کے غلام صاحبِ خلقِ عظیم کا
پڑھنے لگے عدو بھی مرے مصطفیٰ کی نعت

کاغذ سے مسکرا کے سیاہی لپٹ گئی
لکھ کر قلم بھی جھوم اٹھا مصطفیٰ کی نعت

اعظم میں ایک بندہ ء ناچیز ہوں مگر
توفیق دے خدا تو لکھوں مصطفیٰ کی نعت

تبصرے بند ہیں۔