لفظ جو بولنا تول کر بولنا
طالبؔ ہاشمی
لفظ جو بولنا تول کر بولنا
فائدے مند ہے مختصر بولنا
…
تم بھی بن جاؤ لیڈر کسی قوم کے
چاہتے تم ہو زیادہ اگر بولنا
…
وہ صدائے ان الحق قلندر کی تھی
سب کے بس میں کہاں دار پر بولنا
…
جیب میں ہر کسی کے ہے خنجر یہاں
ایسے لوگوں کو کیا معتبر بولنا
…
میں مسلمان ہوں’غیر پوچھے اگر
اپنی چھاتی میاں ٹھوک کر بولنا
…
ہم نے سوچا نہ تھا ایسا دن آئے گا
چائے والے کو بھی ہوگا سر بولنا
…
اپنی حد میں رہو’آپ طالبؔ میاں
بن نہ جائے کہیں دردِ سر بولنا
تبصرے بند ہیں۔