مولانا عمری صاحب
ضیاء الرحمٰن ضیاء فلاحی
تاریکی میں ایک دیاتھے مولانا عمری صاحب
حاملِ پرچمِ دینِ ہدیٰ تھے مولانا عمری صاحب
۔
مغرب کے افکار کا جنگل نوکِ قلم سے صاف کیا
باطل کے حق میں تیشہ تھے مولانا عمری صاحب
۔
تحریک اسلامی کی بے باک قیادت فرمائی
ہمت والے راہ نما تھے، مولانا عمری صاحب
۔
دعوت وحکمت،فقہ وشریعت کے موتی چمکائے
علم کا اک بہتا دریا تھے مولانا عمری صاحب
۔
ملت کی شیرازہ بندی،سعی کا ان کے محور تھا
واعتصموا کی ایک صدا تھے،مولانا عمری صاحب
۔
ان کی جدائی بڑا زیاں ہے تحریک اسلامی کا
فخر جہاں،فخر علما تھے مولانا عمری صاحب
۔
ہمدردی،شفقت،دلسوزی،ان کی ذات کے عنواں تھے
ہم سب کے سرپر سایہ تھے مولانا عمری صاحب
۔
ملت کی کشتی ہےبھنورمیں،پارلگادے میرے خدا
کوشاں جس کےلیےضیاتھےمولاناعمری صاحب
تبصرے بند ہیں۔