نوشاد عثمانی: ایک ہمہ جہت شخصیت
کلیم اخترشفیق
سر پر ٹوپی، مسکراتا چہرا، ، کشادہ پیشانی، چہرے پر داڑھی بااخلاق اور نہایت ہی عاجزی کے ساتھ ملنے ملانے والی شخصیت کا تصور جب ابھرتا ہے تب جاکر ذہن کے اسکرین پر ایک اہم اور وہ قابل قدر شخصیت نمودار ہوتی ہیں جنہیں ہم” نوشاد عثمانی ” کہتے ہیں ویسے تو راقم نے اپنی چھوٹی سی عمر میں بہت سارے لوگوں کو دیکھا لیکن پتہ نہیں کیوں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں چاہ کر بھی بھلانا مشکل ہوجاتا ہے اسی میں ایک محترم نوشاد عثمانی ( اسٹار نیوز ٹوڈے) ہیں پچھلے دنوں دہلی جانے کا اتفاق ہوا امجد کلیم اور ام امجد بھی ساتھ تھیں جامع مسجد اور لال قلعہ دیکھنے کے بعد تاج محل جانے کا ارادہ بنا تھا لیکن اچانک ملتوی ہوگیا دراصل رفیقِ درس ضیاء اللہ صادق ( دہلی پیتھ لیب بٹلہ ہاؤس اوکھلا دہلی ) کے ساتھ تاج محل جانا تھا لیکن اسی روز ان کا امتحان پڑگیا جس کی بنا پر چاہ کر بھی نہیں جاسکا خیر ایک مخلص بڑے بھائی رشید صاحب ( ٹیلر ماسٹر) کے گھر بذریعہ میٹرو محترم ضیاء اللہ صادق کے ساتھ گیا جو اُتَّم نگر دہلی میں رہتے ہیں وہاں ان سے ملنے کے بعد کافی وقت تھا اچانک سے یاد آیا کہ اگر اس سفر میں محترم نوشاد عثمانی ( چیف اڈیٹر اسٹار نیوز ٹوڈے) سے ملاقات نہیں کرپایا تو ملال رہ جائے گا پھر کیا تھا وہیں سے اکیلا نوشاد عثمانی صاحب سے ملاقات کے لئے نکل گیا نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہونچا تو محترم حافظ نوشاد (پھلویہ باجپٹی) کو فون کیا انہوں نےکہا جی جناب! آپ فلاں جگہ آئیے میری آپ سے وہیں ملاقات ہوگی ان کے بتانے پر نبی کریم کے پاس ہی ایک جگہ پر کھڑا تھا محترم حافظ نوشاد صاحب آئے ان کے ساتھ عزیزم شاہد جمال بھی تھے یہ دونوں صاحبان نبی کریم میں ہی بیگ کے کاروبار کرتے ہیں ان کے آتے ہی میں نے سب سے پہلے کہا حافظ جی! گزشتہ روز قبل آپ سے میری ملاقات انڈیا گیٹ پر جو ہوئی تھی اور میں نے کہا تھا کہ اسٹار نیوز والے نوشاد عثمانی صاحب جو اُنہیں آپ جانتے ہیں ؟ توآپ نے کہا کہ ہاں وہ تو نبی کریم ہی میں رہتے ہیں ان ہی سے ملنے آیا ہوں انہوں نےکہا کہ جی جناب بالکل مل کرہی جائیں گا پہلے ہم لوگ چلتے ہیں چائے نوش فرما لیتے ہیں حافظ جی نے کہا ہاں بھائی وہیں چلیں آپ نوشاد عثمانی صاحب کو فون بھی کر لیجئے گا چائے آنے سے قبل ہی محترم نوشاد عثمانی صاحب کو فون کیا۔
جی السلام عليكم و رحمتہ اللہ جی سر! ناچیر کلیم اختر شفیق سیتامڑھی سے آپ سے ملنے کی غرض سے نبی کریم میں آیا ہے انہوں نے کہا کہاں ہیں ؟آپ؟ میں نے انہیں چائے دکان کا پتہ بتایا انہوں نے کہا کہ آپ چائے کی دکان سے باہر نکلیے اور دیکھئے اچانک دیکھا کہ سو دو سو گز کی دوری پر ایک شخص ہوا میں ہاتھ ہلاکر اشارہ کر رہا ہے فون پر ہی میں نے کہا جی جی ابھی آتا ہوں دکان میں داخل ہوا دوستوں کے ساتھ چائے پی کر محترم نوشاد عثمانی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا علیک سلیک ہوا پھر کیا تھا گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا تو پتہ ہی نہیں چلا کہ وقت کیسے گزرتا چلا گیا شام کے سات بجے سے دس بج گیا اس بیچ نوشاد عثمانی صاحب نے اپنی زندگی کی بہت سارے تجربات ناچیز کے سامنے رکھے،جس کو راقم الحروف نے ذہن نشیں کرلیا شاید یہی وہ باتیں ہیں جس کو نہیں چاہتے ہوئے بھی لکھنا پر رہا ہے موصوف نوشاد عثمانی صاحب نے کہا محترم کلیم صاحب آپ جیسے مخلص لوگوں کے ہی تعاون سے یہ اسٹار نیوز چل رہا انہوں اپنی زندگی کے شب و روز راقم الحروف کے سامنے ایسے بیان کرنے لگے جیسے ایک دوست بچھڑنے کے برسوں بعد ملا ہو۔
لبوں سے اس کے تبسم کبھی نہیں ہٹتا
وہ شخص مجھ کو بڑا باکمال لگتا ہے
عثمانی صاحب کی عاجزی وانکساری اور والہانہ پن کو دیکھتے ہوئے بیساختہ لبوں پہ یہ شعر مچلنے لگتا ہے کہ ۔ ۔۔۔۔۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
اللہ موصوف کو لمبی عمر عطاکرے تاکہ دین و دنیا کی جو وہ خدمت کر رہے ہیں ، کرتے رہیں واضع رہے کہ موصوف اسٹار نیوز ٹوڈے ( STAR NEWS TODAY) جو کہ نیوز پورٹل ہیں ان کے چیف اڈیٹر ہیں نہایت اعلی سوچ اور دور اندیش صحافی کے ساتھ ساتھ اچھے اور سچے انسان بھی ہیں اگرمیں یہ کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ موصوف نوشاد عثمانی نبی کریم دہلی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے قابل قدر صحافی میں شمار کئے جاتے ہیں خصوصا اسٹار نیور ٹوڈے کے حوالے سے پورے ہندوستان دنیا میں سوشل میڈیا پر مشہور و معروف ہیں میں دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ موصوف کو لمبی عمر عطاء کرے اور محبوب مقبول اسٹار نیوز ٹوڈے کو نظر بد سے بچائے ( آمین ثم آمین)
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
تبصرے بند ہیں۔