Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
یاد رفتگاں: بیاد مولانا محمد اسرار الحق - مضامین ڈاٹ کام

یاد رفتگاں: بیاد مولانا محمد اسرار الحق قاسمی مرحوم

احمد علی برقیؔ اعظمی

مولانا اسرارالحق کی اپنی الگ تھی اک پہچان
اُن کے پیشِ نظر رہتا تھا قومی اور ملی رجحان

…

ملی مسائل پر ان کے رشحات قلم ہیں وردِ زباں
یاد رہیں گے اہلِ وطن کو اُن کے کارِ عظیم الشان

…

اُن کے سیاسی اور اصلاحی کالم تھے بیحد مقبول
تا دمِ مرگ تھا اُن کے فلاحی کاموں کا جاری فیضان

…

قومی مسائل پر لکھتے تھے اردواخبارات میں جو
رکھیں گے ان کی یاد کو زندہ اُن کے مضامیں کے عنوان

…

رکن تھے قومی اور ملی تنظیموں کے وہ اک فعال
اس بحرانی دور میں ان کی رحلت ہے ملی نقصان

…

کرتے تھے ابنائے وطن کی خدمت وہ حتی المقدور
عہدِ رواں کے ایک فرشتہ خصلت تھے ، برقیؔ انسان

…

تاریخ وفات : ۷ دسمبر ۲۰۱۸

تبصرے بند ہیں۔