یاد رفتگاں: کلدیپ نیر کے سانحۂ ارتحال پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی ؔ اعظمی
شخصیت کلدیپ نیر کی تھی اک تاریخ ساز
رہتی دنیا تک کرے گا ہر صحافی جن پہ ناز
…
عہدِ حاضر میں تھے وہ اردو صحافت کا ستون
اس صحافی کی صحافت کو تھا حاصل امتیاز
…
نبضِ دوراں پر بہت مضبوط تھی اُن کی گرفت
اُن کی ہر تحریر تھی سود و زیاں سے بے نیاز
…
اُن کے رشحاتِ قلم تھے ایک ایسا آئینہ
مُنعکس ہوتا تھا جن میں زندگی کا سو ز و ساز
…
عمر بھر تھا اُن کا حق گوئی و بیباکی شعار
تھا اسی میں اُن کی مُضمِر عالمی شہرت کا راز
…
گنگا جمنی ہند کی قدروں کے تھے وہ پاسباں
کرتے تھے وہ پیار سب سے مثلِ محمود و ایاز
…
مِٹ نہیں سکتے کبھی اُن کی صحافت کے نقوش
تھے وہ برقی ؔ اعظمی قول و عمل میں پاکباز
تبصرے بند ہیں۔