آہ سلیم ؔ صدیقی

احمد علی برقی اعظمی

فخر دوراں سلیمؔ صدیقی
وقت سے پہلے ساتھ چھوڑ گئے

تھے صحافت کا اک ستوں محکم
جس سے رشتہ وہ اپنا توڑ گئے

بیوی کی مرگ ناگہاں کے بعد
خونِ دل اپنا وہ نچوڑ گئے

شعری مجموعہ تھا ’’تمھارے بعد‘‘
تار اپنا وہ اس سے جوڑ گئے

تھے صحافت کی معتبر آواز
جس سے رُخ وقت کا وہ موڑ گئے

ان کے غم میں ہیں سوگوار سبھی
جاتے جاتے جنھیں وہ توڑ گئے

تبصرے بند ہیں۔