ارحم نوخیز اعظمی کو ناسا کی جانب سے مدعو کئے جانے پر منظوم تاثرات

احمد علی برقیؔ اعظمی

ڈاکٹر نوخیز کا بیٹا ہے ارحم اعظمی
قابل تقلید ہے جس کی مثالی زندگی

فیض سے سائنس کے ہے ضوفشاں اس کا دماغ
جس کی پھیلائے گا وہ ناسا میں جا کر روشنی

دیکھتا ہے وہ ابھی سے چاند پر بسنے کے خواب
اس کے اس ذوقِ تجسس میں نہ ہو کوئی کمی

ہے دعا ناسا کو اس کی پیشکش آئے پسند
اُس کی ہے تحقیق کا عنواں خلا میں زندگی

مستحق ہیں داد اور تحسیں کے اس کے والدین
جن کا فیضِ تربیت ہے اس کی عصری آگہی

کام سے روشن کرے وہ اپنے اعظم گڈھ کا نام
پیش کرتا ہے اسے تبریک برقیؔ اعظمی

تبصرے بند ہیں۔