جو پیارے نبی کی اطاعت کریں گے

مجاہد ہادؔی ایلولوی

جو پیارے نبی کی اطاعت کریں گے
انہیں کی نبی جی شفاعت کریں گے

۔

وہ اتنے ہی آقا سے قربت میں ہوں گے
جو دنیا میں جتنی ریاضت کریں گے

۔

خدا جس  کی توصیف میں لب کشا ہے
"بیاں ان کی ہم کیا حقیقت کریں گے”

۔

بہشتِ بریں میں قیام اپنا ہوگا
حبیبِ خدا جب شفاعت کریں گے

۔

وجود اپنا ہم بھول جائیں گے یارو
ہم آقا کی جس پل زیارت کریں گے

۔

نبی کی یہ امت ہے مظلوم ہر سو
ہم آقا سے نصرت کی چاہت کریں گے

۔

سجے گی شہِ دیں کی جنت میں محفل
خدایا وہاں ہم بھی شرکت کریں گے

۔

مظالم یہاں تم ابھی سہ لو ہادؔی
کل آقا سے سب کی شکایت کریں گے

تبصرے بند ہیں۔