عبدالعزیز یاس چاندپوری کے سانحۂ ارتحال پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
چل دئے بزم جہاں کو چھوڑ کر وہ ہم سے دور
یاس کا مجموعۂ اشعار ہے’’فکروشعور‘‘
حمد و نعت و منقبت ہو یا غزل اور نظم ہو
جملہ اصناف سخن پر تھا انھیں حاصل عبور
مجھ سے اور اسرار رازی سے تھا ان کا ربطِ خاص
قلبِ مضطر میں سے جس سے رنج و غم کا اک وفور
ہیں کئی مجموعۂ اشعار ان کی یادگار
ان کے گلہائے مضامیں میں ہے دلکش رنگ و نور
ان کی ’’پروازِ تخیل‘‘ ہے ’’حصارِ فکر‘‘ میں
اور ہے ’’کردار کی خوشبو‘‘ میں اک کیف و سرور
ان کی ’’کیفِ جاوداں‘‘ ہویا ہو وہ ’’افکارِ یاس‘‘
منعکس ہوتا ہے سب میں حسنِ فطرت کا ظہور
شعری سرمایہ ہے ان کا فکر و فن کا امتزاج
جس میں ہے احمد علی برقیؔ روایت کا وفور
تبصرے بند ہیں۔