عیدِ میلاد النبیﷺ اللہ کا فیضان ہے

احمد علی برقیؔ اعظمی

عیدِ میلادالنبیﷺ اللہ کا فیضان ہے

اِس کی عظمت میری نظروں میں عظیم الشان ہے

آج ہی آئے جہاں میں رحمت اللعٰلمیں

ہے اُنھیں کی ذات جو اسلام کی پہچان ہے

اہلِ ایماں کے لئے ہے جان و دل سے یہ عزیز

ہے انھیں کا فیض جو پیشِ نظر قرآن ہے

ذات ہے قرآنِ ناطق احمدِ مختارکی

گُفتۂ خیرالبشر اللہ کا فرمان ہے

کون ہے اُن کے سوا وجہہِ وجودِ کائنات

وہ سمجھتے ہیں اسے حاصل جنھیں عرفان ہے

سب کی بخش کا وسیلہ ہے انھیں کی ذاتِ پاک

شافعِ محشر وہی ہیں میرا یہ ایمان ہے

تھے شبِ معراج وہ برقیؔ خدا سے ہمکلام

ہے جہاں میں کو ن جو اللہ کا مہمان ہے

تبصرے بند ہیں۔