مایۂ ناز و شہرۂ آفاق فلمی اداکار قادر خاں کے سانحہ ارتحال پر منظوم خراج عقیدت

احمد علی برقی ؔ اعظمی

فخرِ ہندوستاں تھے قار خاں
فلمی دنیا کی جاں تھے قادر خاں

ہند ہو یا کہ وہ کنیڈا ہو
سرخرو تھے جہاں تھے قادر خاں

ان کی فلموں کے ہیں سبھی مداح
سب کے وِردِ زباں تھے قادرخاں

تھے وہ ہردلعزیز اک فنکار
فخرِ دانشوراں تھے قادر خاں

وہ ہنساتے تھے رونے والوں کو
روحِ زندہ دلاں تھے قادر خاں

اپنے بے مثل کارناموں سے
عظمتوں کا نشاں تھے قادر خاں

زندگی سے تھے اپنی جو مایوس
اُب کی تاب و تواں تھے قادرخاں

لب و لہجے سے اپنے فلموں میں
حُسنِ اردو زباں تھے قادر خاں

کامرانی و سربلندی کی
دلنشیں داستاں تھے قادر خاں

آسمانِ ادب پہ بھی برقیؔ
ضوفشاں کہکشاں تھے قادرخاں

تبصرے بند ہیں۔