مضامین ڈاٹ کام کی اینڈرائڈ ایپ کی رسمِ اجرا پر منظوم تاثرات

احمد علی برقیؔ اعظمی

دیکھئے گوگل پلے پر بھی مضامیں ڈاٹ کام
رسمِ اجرا کا ہوا جس کی قطر میں اہتمام

کرلیا تکمیل اس نے اپنا دوسالہ سفر
ہوگا اب گوگل پہ بھی یہ مرجعِ ہر خاص و عام

اردو دنیا کے لئے ہے روح پرور یہ خبر
اہلِ دانش کے لئے ہے بادۂ عشرت کا جام

پیش کرتا ہوں مبارکباد میں اس کی اسے
جانفشانی سے یونہی کرتا رہے یہ اپنا کام

خالد سیف اللہ اثری ہیں جو اس کے مہتمم
زیب تاریخِ ادب ہو ان کا یہ نقشِ دوام

ہورہی ہے بارآور کاوشِ عرفاں وحید
اور ہوں خدمات سے اپنی وہ برقیؔ نیک نام

تبصرے بند ہیں۔