پاسبانِ حجاب جانبازبہن مسکان خان کوخراجِ تحسین

سالک ادیب بونتی

زیبِ تن ہےحجاب کیاکہنے

حوصلوں کی کتاب کیاکہنے

۔

شرپسندوں کی بھیڑمیں چمکی

بن کےاک آفتاب کیاکہنے

۔

وہ نہتی سبھوں پہ بھاری تھی

ایک روحِ عقاب کیاکہنے

۔

نعرہ توحید کالگاتی ہوئی

قوم کی آب وتاب کیاکہنے

۔

جذبئہ دین آپ کا مسکاں!

بےخطر لاجواب کیاکہنے

۔

فخرِاسلام ہےادیب یہی

پاسبانِ نقاب کیاکہنے

تبصرے بند ہیں۔