یاد رفتگاں: بیاد رفعت سروش مرحوم

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

ریڈیو کی شان تھے رفعت سروش

جس کی اک پہچان تھے رفعت سروش

اردو مجلس کا تھے اس کی وہ وقار

زندہ دل انسان تھے رفعت سروش

ان کے ہیں مداح ارباب نظر

شانِ ہندوستان تھے رفعت سروش

ان کی ۸۷ کُتُب ہیں یادگار

جن کا خود عنوان تھے رفعت سروش

تھے وہ اپنی ذات میں اک انجمن

شاعرِ ذیشان تھے رفعت سروش

یاد کرتا ہے انہیں اے آئی آر

جس کی برقی جان تھے رفعت سروش

تبصرے بند ہیں۔