یاد رفتگاں: بیاد مولوی خدا بخش خان

احمد علی برقیؔ اعظمی

تھے خدا بخش محسنِ اردو
جن کا ممنون ہے جہانِ ادب

…

دے گئے ہم کو ایسی وہ میراث
ہوتے ہیں بہرہ مند جس سے سب

…

جو اکٹھا کئے تھے مخطوطات
ہیں بقائے ادب کا اپنے سبب

…

صدق دل سے یہی دعا ہے مری
ان پہ نازل ہو رحم و فضلِِ رب

…

ان کا یومِ وفات تین اگست
کیوں نہ برقی ؔ ہو وجہہِ رنج و تعب

تبصرے بند ہیں۔