Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
حیاتِ جہاں ایک فانی شراب - مضامین ڈاٹ کام

حیاتِ جہاں ایک فانی شراب

عبدالکریم شاد

حیاتِ جہاں ایک فانی شراب

مجھے چاہیے جاودانی شراب

…

ہٹا سامنے سے سبو کو ہٹا

پلا ساقیا آسمانی شراب

…

تری اک نظر نے یہ کیا کر دیا

ہوئی شرم سے پانی پانی شراب

…

پیے جاتے ہیں لوگ شربت کی طرح

حقیقت میں ہے زندگانی شراب

…

غضب کا مزہ دونوں رکھتے ہیں یار!

پرانی محبت, پرانی شراب

…

کھرا دودھ ہے بچپنا شاد جی!

بڑھاپا ہے پانی, جوانی شراب

تبصرے بند ہیں۔