Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
عجب نہیں ہے ، کہ الزام میں نہیں آتا - مضامین ڈاٹ کام

عجب نہیں ہے ، کہ الزام میں نہیں آتا

شاہدؔکمال

عجب نہیں ہے ، کہ الزام میں نہیں آتا

ہمارا نا م کسی نام میں نہیں آتا

…

میں کھولتا ہوں بدن کی گرہ تسلسل سے

مگرجنون کے افہام میں نہیں آتا

…

کسے ملال ہے زخموں کی رائیگانی کا

ہمارا درد کسی کام میں نہیں آتا

…

ہمارا دل ہے سو اس بات کا خیال رہے

کسی بھی قریہ گمنا م میں نہیں آتا

…

بدن کی ریت میں سب جذب ہوتا رہتا ہے

لہو جگر کا مرے جام میں نہیں آتا

…

کمند ڈالی ہے ظالم نے کس سلیقے سے

غزال ہے کہ مگر دام میں نہیں آتا

…

مصالحت شب غم سے کمال نے کرلی

کہ اب خلل کوئی آرام میں نہیں آتا

تبصرے بند ہیں۔