عِلما افروز کی آئی پی ایس کے امتحان میں نمایاں کامیابی پر تبریک و تہنیت

احمد علی برقی اعظمی

عِلما کے عزمِ مصمم کو سلام

دیتا ہے جو فتح و نصرت کا پیام

…

اس کے ہوں شرمندۂ تعبیر خواب

ملک و ملت کا کرے روشن یہ نام

…

پیش کرتا ہوں اسے میں تہنیت

کارناموں سے ہو اپنے نیک نام

…

لایقِ تحسیں ہے اس کا حوصلہ

ہو فزوں تر دن بہ دن اس کا مقام

…

کامیابی کی ضمانت ہے لگن

ہے اسی محنت کا اس کی یہ انعام

…

ہے یہ لڑکوں کے لئے درسِ عمل
ہے یہ لڑکی لایقِ صد احترام

…

ہے یہ بیحد حوصلہ افزا خبر

بادۂ عشرت کا ہے جو ایک جام

…

اس کی قسمت کا ستارہ ہو بلند

ہو یہ برقی مرجعِ ہر خاص و عام 

تبصرے بند ہیں۔