محترم سردارعلی کی اہلیہ کے سانحہ ارتحال پر منظوم تاثرات
احمد علی برقیؔ اعظمی
ہو گئیں سردار علی کی اہلیہ ان سے جدا
قبض کر کے روح ان کی لے گیا پیک قضا
…
پیکر حسن عمل تھی ان کی عملی زندگی
جنت الفردوس میں ہو مہرباں ان پر خدا
…
گلشن ہستی میں تھی جس سے بہار جانفزا
ختم دیرینہ رفاقت کا ہوا وہ سلسلا
…
ان کی رحلت صدمہ جانکاہ ہے جن کے لئے
کررہے ہیں مغفرت کی ان کی وہ رب سے دعا
…
جملہ اہل خانداں سے ان کو تھا بیحد لگاؤ
ان کے سینے میں دھڑکتا تھا دل درد آشنا
…
ہے یہی قانون قدرت سب یہاں مجبور ہیں
کوچ کرنا ہے سبھی کو جانب دارالبقا
…
جنت الفردوس میں درجات ہوں ان کے بلند
ان کے حسن خلق کی برقیؔ ملے ان کو جزا
تبصرے بند ہیں۔