Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
نعت مصطفی ﷺ - مضامین ڈاٹ کام

نعت مصطفی ﷺ

عبدالکریم شاد

سنتا ہوں جب کسی سے روایت رسول کی

ہوتی ہے نقش ذہن میں صورت رسول کی

…

قرآن ہے سراپا شباہت رسول کی

پڑھ لو کہ لفظ لفظ ہے سیرت رسول کی

…

ابلیس نامراد پریشان ہو گیا

دنیا میں جس گھڑی ہوئی بعثت رسول کی

…

در اصل کر رہا ہے اطاعت خدا کی وہ

"جو شخص کر رہا ہے اطاعت رسول کی”

…

داڑھی ہمارے چہرے کی زینت نہیں فقط

اس سے جھلک رہی ہے محبت رسول کی

…

اللہ کے سوا کسے معلوم ہے بھلا

کیسے کوئی بیاں کرے عظمت رسول کی

…

گویا خدا کے رحم نے ٹھکرا دیا اسے

جس نے قبول کی نہیں دعوت رسول کی

…

نعرے لگا کے پیار جتانے سے کیا بھلا!

لوگوں نے جب کہ چھوڑ دی سنت رسول کی

…

ہیں زندگی کی راہ میں دشواریاں بہت

لازم ہے ہر قدم پہ قیادت رسول کی

…

دونوں جہاں کا فیض عبارت انہیں سے ہے

اللہ کا نظام, طریقت رسول کی

…

بازار ہو کہ گھر ہو کہ میدان جنگ ہو

اسوہ ہر ایک جا ہے لیاقت رسول کی

…

کیا خوش نصیب لوگ رہے ہوں گے شاد جی!

جن کو ملی ہے تھوڑی بھی صحبت رسول کی

تبصرے بند ہیں۔