آخر ہم کب بدلیں گے؟
نزہت قاسمی
چاہت قلبِ سلیم کی پیداہوگی ہم میں کب
آخرہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
دل ہے وہی عناد بھرا آخر دل بدلیں گے کب
آخرہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
قول وعمل کےتضادکو آخرختم کریں گےکب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
تڑپ خالص ایمان کی بیدارہوگی ہم میں کب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
ماناسیدھی راہ کی صبح وشام ہم میں طلب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
صلاح کی صداقت قائم ہوگی ہم میں کب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
حیّ علی الفلاح رائج ہوگی ہم میں کب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گےکب
۔
صفات مومن والی آئیں گی ہم میں کب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
دکھاوا, ریّاکاری مومن کو بھاتی اتنی کب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
۔
ہر قول و عمل میں نزہت تقوی لاوؑ تم اب
آخر ہم کب بدلیں گے آخر عمل کریں گے کب
تبصرے بند ہیں۔