ادارۂ بیسٹ اردو پوئیٹری میں منظوم خطبۂ صدارت اور اظہار امتنان و تشکر

احمد علی برقی اعظمی

صدرِ محفل آپ نے مجھ کو بنایا شکریہ
آپ کو اللہ دے برقی نوازی کی جزا

پیسٹ اردو پوئیٹری کا منفرد انداز ہے
سب کا منظورِ نطر ہے اس کا ادبی سلسلہ

جشن ہے یہ اس ادارے کا نہایت کامیاب
کہہ رہا ہے دل یہ میرا مرحبا صد مرحبا

تھا سبھی احباب کا پُرکیف و معیاری کلام
جو بگوشِ ہوش میں نے اور لوگوں نے سنا

پیش کرتا ہوں مبارکباد میں اس کے لئے
خوب ہے ترویج اردو کا یہ دلکش مشغلہ

ہو امیں جس پوری اور توصیف کا پورا مشن
ہے خدا سے ان کی تدریجی ترقی کی دعا

تبصرے بند ہیں۔