اے جگ کے خالق، جگ کے مالک، جگ کے پالن ہار
جمال ؔکاکوی
اے جگ کے خالق،جگ کے مالک،جگ کے پالن ہار
ساری دنیا سحنِ چمن ہو،بلبل کا گلزار
آپس میں ہو بھائی چارا،ہمسایہ ہو آنکھ کاتارا
سرحد کے اس پار جو جاؤں تونہ روکے پہرے دار
منھ کی کھائیں ہم پریمی سے، ظالم ساہوکار
اپنائے گرجیون میں گاندھی کاسنسکار
شیطاں سے گر مہنگا مہنگانہ لیں گے ہتھیار
ان پیسوں سے ہوسکتا ہے جنتا پہ اپکار
دشمن کو ہم یار بنا لیں ایسا ہو وہوار
الفت سے ہم الفت پائیں نفرت ہے بے کار
دکھ سکھ بانٹیں اک دوجے کامنگل من سنسار
عیدملن کو جاپائیں ہم سرحد کے اس پار
لے کربس آدھاراپنا لے کر بس آدھار
بدلے گیں ہم لوگ جوبھائی بدلے گا سنسار
اشور جس کے من کو پلٹے سندر کرے وچار
کلیان کاری ہوجمالؔ رام سااوتار
تبصرے بند ہیں۔