جو کانٹوں کے بستر پہ سوتا نہیں ہے
جمال ؔکاکوی
جو کانٹوں کے بستر پہ سوتا نہیں ہے
جواشکوں سے دامن بھیگوتا نہیں ہے
جو ہو ش وخرد اپنا کھوتا نہیں ہے
جو چھپ چھپ کے فرقت میں روتا نہیں ہے
حقیقت میں عاشق وہ ہوتا نہیں ہے
جو محفل میں دکھتا نہ ہو کھویاکھویا
صورت سے لگتا نہ ہو رویا رویا
کبھی آنکھ برسی نہ دامن بھیگویا
ہوا راز افشا ں زمانے پہ گویا
حقیقت میں عاشق وہ ہوتا نہیں ہے
جسے آدمی سے نہ ہوتی ہو وحشت
مجنو ں سے ملتی نہ ہو جس کی صورت
نہ دنیا سے بے زارآنکھوں میں حسرت
سمجھ جایئے آپ اس کی حقیقت
حقیقت میں عاشق وہ ہوتا نہیں ہے
دکھتا نہ ہو جس کو دن میں بھی تارا
بجتا نہ ہو جس کے چہرے پہ بارہ
حسینوں کا بھاتا ہوجس کو نظارہ
دھوکا نہ کھائے کوئی بھی خدارا
حقیقت میں عاشق وہ ہوتا نہیں ہے
جس کی طلب ہو ملے رات رانی
حسینوں سے مانگے جو چھلانشانی
آپے سے باہر ہوجس کی جوانی
اب پوچھتے کیا ہو اس کی کہانی
حقیقت میں عاشق وہ ہوتا نہیں ہے
چلاتا ہو ظالم جو سکہ طلائی
نظر کابرا ہو دل میں برائی
جومحفل میں آکر کرے خدنمائی
کیابات اب بھی سمجھ میں نہ آئی
حقیقت میں عاشق وہ ہوتا نہیں ہے
جو دعویٰ کرے تیرا ہمدرد میں ہوں
محبت کا مارا ہوا فرد میں ہوں
پھرے نہ زباں سے وہی مرد میں ہوں
کھلا رازمجھ پر ہوازرد میں ہوں
حقیقت میں عاشق وہ ہوتا نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
زباں منھ میں رکھ کر جوبے زباں ہو
زمانے میں مشہور مجنوں میاں ہو
کوئی یار ہو نہ کوئی رازداں ہو
سراپہ تجلی ہو جلوہ کناں ہو
عاشقِ صادق جمال ؔ بس وہی
الگ اس سے کوئی بھی مجنوں نہیں ہے
تبصرے بند ہیں۔