درد  دل میں جگا دیا تونے

دستگیر نواز

درد  دل میں جگا دیا تونے

خوب اچھا صلہ دیا تو نے

…

رک گئے تھے قدم جہاں میرے

حوصلہ کچھ بڑھا دیا تو نے

…

آگ دل میں لگا کے چپکے سے

جلتا شعلہ بجھا دیا تو  نے

…

ساری دنیا کو ہوگیا معلوم

شور ایسا  مچادیا   تو نے

…

تجھ کو لکھا تھا کس محبت سے

میرے خط کو جلا دیا تو نے

…

یاد کرتے ہیں آج بھی تجھ کو

ہم کو دل سے بھلا دیا تو نے

…

چڑھ گیا تھا نواز نظروں میں

ایک پل میں   گرادیا   تو نے

تبصرے بند ہیں۔