Warning: Constant WP_MEMORY_LIMIT already defined in /home/u849380803/domains/mazameen.com/public_html/wp-config.php on line 115
یاد رفتگاں: بیادمسیح الملک حکیم اجمل خان - مضامین ڈاٹ کام

یاد رفتگاں: بیادمسیح الملک حکیم اجمل خان

احمد علی برقی اعظمی

فخرِ دوراں حکیم اجمل خاں

علم و حکمت کی تھے جو روحِ رواں

ان کی حاذقؔ ہے یادگارِ عظیم

جس کی عظمت کا معترف ہے جہاں

علمِ طب میں تھے وہ مسیح الملک

کارنامے ہیں ان کے وِردِ زباں

ملک و ملت کے خیرخواہ تھے وہ

ایسے ہمدرد اب ملیں گے کہاں

گامزن تھے رہِ ترقی پر

جس میں حائل ہوا نہ سود و زیاں

کارآمد ہے ان کا درسِ عمل

روح پرور تھا ان کا عزمِ جواں

جامعہ ملیہ میں تھے سرگرم

ثبت برقیؔ جہاں ہیں ان کے نشاں

تبصرے بند ہیں۔