مرزا غالب کے 220 ویں یوم تولد پر گوگل کا خراج عقیدت

احمد علی برقی اعظمی

یاد گوگل کو آئی غالب کی
ہے یہ غالب کا اک بڑا اعزاز

ہے یہ غالب کی عزت افزائی
تھے جو اردو میں صاحب اعجاز

مرزا غالب تھے شان اردو کی
منفرد سب سے جن کا ہے انداز

مرزا غالب سبھی پہ غالب تھے
جن کا عرضِ ہُنر ہے مایۂ ناز

ان کے اسلوب کا جواب نہیں
تھے وہ برقی سخنورِ ممتاز

تبصرے بند ہیں۔