قلم کاروں کے لیے رہنما اصول

[tie_list type=”lightbulb”]

  • ادارہ ‘مضامین ڈاٹ کام’ کو تحریر یونیکوڈ، ان پیج یا ورڈ فارمیٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ نستعلیق فونٹ کی بجائے نسخ فونٹ میں تحریر بھیجی جائے۔ ونڈوز میں موجود کیلبری یا ایریل فونٹ قابل ترجیح ہے۔
  • ‘مضامین ڈاٹ کام’ کسی بھی موضوع پر لکھے گئے مضمون کو قبول کر سکتا ہے۔ تمام مضامین طبع زاد ہونے چاہئیں اور مصنف کی طرف سے خود ارسال کئے جانے چاہئیں۔
  • ‘مضامین ڈاٹ کام’ ایسے مضامین کو اولین فرصت میں شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو پہلے کسی دوسرے آن لائن پیپر، فیس بک یا اخبار وغیرہ میں نہ شائع کئے جا چکے ہوں۔
  • ادارہ مضامین کی ایک بڑی تعداد اور کم وسائل کے سبب انفرادی طور پر تمام موصولہ پیغامات کا فرداً فرداً جواب دینے سے قاصر ہے۔ اگر آپ کا مضمون موصول ہونے کے تین دن کے اندر اندر آپ کو ادارے کی جانب سے جواب موصول نہ ہو تو سمجھ لیجیے کہ ہم آپ کا مضمون شائع کرنے سے قاصر ہیں۔
  • ہم ایسے مضامین شائع نہیں کرتے جو دو ممالک،  گروہوں، فرقوں اور افراد کے درمیان باہمی منافرت کو ہوا دینے کا سبب بنیں۔ ہمیں ممالک کے درمیان امن کی مساعی و مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مضامین بھیجنے کی زحمت نہ کریں۔ ایسے مضامین ویب سائٹ پر شائع ہونے کے بعد بھی اگر ادارےکے نوٹس آتے ہیں تو وہ انہیں فوراً حذف کرسکتا ہے اور مضمون نگار کو مستقل طور پر ویب سائٹ سے بلاک کرسکتا ہے۔
  • اگر کسی بھی وجہ سے ‘مضامین ڈاٹ کام’ آپ کی تحریر شائع نہیں کرتا ہے تو برائے مہربانی اپنی تحریر کی اشاعت کے لئے اصرار مت کریں۔ کسی تحریر کو شائع کرنے یا نہ کرنے کا صوابدیدی اختیار صرف اور صرف ‘مضامین ڈاٹ کام’ کی ادارتی ٹیم کا ہی ہے اور اس معاملے میں ادارتی ٹیم کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے۔ یہ بات بھی ذہن نشین کر لیں کہ ایڈیٹر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آپ کی تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر اس میں قطع و برید کر دے۔
  • ویب سائٹ پر کسی مضمون کی اشاعت کے بعد اگر ادارہ محسوس کرے کہ مضمون ویب سائٹ کی ادارتی پالیسی کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا ہے تو متعلقہ تحریر کو سائٹ سے حذف کرنے کا اختیار ادارہ کو حاصل ہے۔
  • تحریر بھیجنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ نے  اپنے مضمون کی پروف ریڈنگ کرلی ہے اور اسے اسپیلنگ، قواعد اور املا کی تمام غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ بسا اوقات ایک اچھی تحریر بھی کمپوزنگ کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے مسترد کی جا سکتی ہے۔
  • ‘مضامین ڈاٹ کام’ گمنام مصنفین کے نام سے تحریرں شائع نہیں کرتا ہے ۔ مصنف کی شناخت ادارتی عملے کے لئے اہم ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ لکھنے کے لئے ایک قلمی نام اختیار کرلیں، لیکن ادارے کو آپ کی اصل شناخت کا علم ہونا چاہیے۔
  • شناخت کے علاوہ ہمیں مضمون کے ساتھ شائع کرنے کے لئے مصنف کی تصویر بھی چاہیے ۔
  • اپنی تحریر اور تصویر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے ویب فارم کا ستعمال کریں۔ ہم فیس بک پر میسیج کے ذریعے بھیجی جانے والی تحریر پر غور نہیں کرتے ہیں۔

[/tie_list]