اسرائیل اور امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں مسلمان!

ذاکر حسین

مکرمی ! اسرائیل کے ذریعہ مسلسل ظلم و ستم کے شکار فلسطینی عوام کی حمایت میں اب جنوبی افریقہ کے نائب صدر راما فوسا نے آواز بلند کی ہے ۔ ذرائع ابلاغ سے ملی خبر کے مطابق فلسطینی عوام کے ساتھ اسرائیلی پولس کی بد سلوکی کے خلاف بھوک ہڑتال کر رہے 1600سے زائد فلسطینی قیدیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر جنوبی افریقہ کے نائب صدر بھی اپنی کابینہ کے ساتھ 24گھنٹے کی بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گئے ہیں ۔افریقی لیڈر کا فلسطینی عوام کے تئیں اظہار ِ یکجہتی نہ صرف ان کے کشادہ دل ہونے کا ثبوت پیش کرتی ہے بلکہ ان کے اس قدم سے صاف ہو گیا ہیکہ موصوٖ ف دیگر عالمی لیڈران کی طرح اسرائیل سے خائف نہیں ہیں ۔

غور طلب ہیکہ اسرائیل کی جیلوں میں قید فسلطینی شہری مروان برغوتی کی رہنمائی میں سیکڑوں فسلطینی عوام بھوک ہڑتال کر کے اسرائیلی پولس کے ناروا اور غیر انسانی سلوک کے خلاف خاموش احتجاج کر رہے ہیں ۔افریقی نائب صدر سے مسلم ممالک اور عالمی رہنمائوں یہاں تک کہ دنیا میں موجود ہر مسلمان اور انسانیت نواز افراد کو نصیحت حاصل کرنی چاہئے ۔فسلطینی پر ایک طویل مدت سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور انہیں نت نئے طریقوں سے پریشان کیا جا رہاہے ۔

لیکن مسلم ممالک اور عالمی رہنما مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ دنیا میں موجود مسلمانوں نے بھی ابھی تک فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا وہ طریقہ نہیں اپنایا جس کی ضرورت تھی۔ قوم کے کچھ لوگوں نے دنیا کے مسلمانوں سے فلسطینی عوام پر ہو رہے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے صرف اسرائیلی اور اس کا سب سے اچھا دوست امریکہ کی اشیاء کا بائیکاٹ کی اپیل کی ، لیکن افسوس مسلمانوں نے اپنی بے غیرتی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا بلکہ مزید استعمال شروع کر دیا۔اب جبکہ افریقی نائب صدر راما فوسانے صہیونی ریاست کے خلاف بہادری سے صدائے احتجاجی بلند کیاہے تو مسلم ممالک کو چاہئے کہ ان کے اس قدم کی ستائش کریں اور ان کو اپنی حمایت دیں ۔

اگردنیا بھرکے مسلمان فسلطینی عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکتے تو کم ازکم اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کوکا کولا، پیسپی ، نائک، نیسلے ،میک ڈونالڈاور جانس اینڈ جانسن سمیت سبھی کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔دنیا بھر کی حقوق انسانی تنظٰیموں اور مسلمانوں کواس بات کا علم ہونا ضروری ہیکہ فی الوقت اسرائیل کی جیلوں میں 7ہزارفلسطینی قید ہیں ۔اگر ہمار ے اندرتھوڑا سابھی ضمیر ہوگا تو ہم اسرائیل اور امریکی ایشاء کااستعمال نہیں کریں گے ۔ہم افریقی نائب صدر راما فوسا کی فسلطینی عوام کے تئیں اظہارِ یکجہتی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں اپنی مکمل حمایت دیتے ہیں ۔

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔