بی جے پی کی جیت کے لیے اویسی ذمہ دار؟

شبیع الزماں

2014 کے بعد سے بعض لوگ بی جے پی کی ہرجیت کے لیے اویسی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ یہ تجزیہ صحیح نہیں ہے ۔ بی جے پی صرف ایک فیکٹر کی وجہ سے نہیں جیت رہی ہے ۔ یہ بات صحیح ہے کہ مجلس کے امیدوار وں کے سبب ووٹ تقسیم ہوتے ہیں اور بی جے پی کو ماحول بھی پولارائز کرنے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن سیاست میں ووٹ تقسیم ہونا ایک عام سی بات ہے اور یہ سبھی پارٹیوں کے سبب سے ہوتا ہے۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں مختلف پارٹیاں مسلم امیدوار ہی میدان میں اتارتی ہیں اگر مجلس اپنے امیدوار نہ بھی اتارے تب بھی ووٹ تقسیم ہوتے ہی ہیں۔

جہاں تک بات رہی پولارائزیشن کی اسکے لیے بی جے پی اویسی کی محتاج نہیں ہے۔ اگر اویسی نہ ہوں گے تو کوئی اور ہوگا۔ اور کوئی نہ بھی ہوا تب بھی بی جے پی فرضی بنیادوں پر پولارائز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس لیے ضرورت ہے اویسی کے guilt complex سے آگے نکل کر بی جے پی کی جیت کی صحیح وجوہات معلوم کرنے کی۔

ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے

خلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔