شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن

محمد فراز احمد

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مال غنیمت نہ کیشور کشائی

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے ایک اور جید، مدبر اور عظیم رہنماء کو نیم پاگل حسینہ واجد کی حکومت نے تختئہ دار پر چڑھادیا اور اپنی اسلام دشمنی کا ثبوت پھر ایک بار دیا۔ جرم بس یہی تھا کہ یہ اللہ کے شیر اللہ کے دین کے علمبردار تھے جنھوں نے اپنی جان دینا گوارا کیا لیکن ایمان نہیں بیچے، یہ وہی لوگ ہیں جو حضرت یوسف علیہ سلام،سید مودودی علیہ رحمہ اور سید قطب شہید علیہ رحمہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے وقت کے ظالم لیڈروں کے سامنے اعلان کردیا کہ ہم اپنی جان کی خاطر دین فروشی کا کاروباد ہرگز نہیں کرتے، ہم اس جرم کی معافی قطعی نہیں مانگیں گے جو کہ حقیقت میں ہم نے کیا ہی نہیں۔ اور عظیم سنت ابراہیمی(قربانی) کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے قربانی کے اس ماہ میں جام شہادت نوش کرلیا۔[toggle title=”پورا مراسلہ پڑھیں” state=”open”] بنگلہ دیش کی ظالم حکومت یہ سمجھتی ہیکہ ہم نے ایسے جید رہنماؤں کو پھانسی دےدی اور ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے؟ نہیں…. سنو… ہرگز نہیں۔ تم کتنی بھی چالیں چلو اللہ اپنی چال چلے گا اور تمہارے اعمال کا حساب لےکر رہیگا، دنیا میں بھی تمہاری رسوائی ہے اور آخرت میں بھی رسوائی ہے۔ "یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھنا ہے لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلمان ہونا” یقینا”یہ افراد کامیاب ہیں جنھوں نے شہادت قبول کی اور ایک نئی صبح کا دیا روشن کردیا، کیونکہ جب رات کا اندھیرا اپنی گہرائی پر ہوتا ہے تو طلوع آفتاب کا پیغام دیتا ہے اسی طرح جہاں ظلم کی انتہا ہوتی ہے وہیں سے امن کا انقلاب شروع ہوتا ہے، یقینا”اللہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں کریگا ۔ اللہ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائیں اور ان ظالم حکمرانوں کے حق میں ہدایت ہو تو انھیں ہدایت سے سرفراز فرما۔ آمین[/toggle]

یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے۔
(اس ویب سائٹ کے مضامین کوعام کرنے میں ہمارا تعاون کیجیے۔)
Disclaimer: The opinions expressed within this article/piece are personal views of the author; and do not reflect the views of the Mazameen.com. The Mazameen.com does not assume any responsibility or liability for the same.)


تبصرے بند ہیں۔